جمعرات 20 نومبر 2025 - 13:10
مدرسہ القائم، قم میں درسِ اخلاق کا انعقاد / مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین کی طلاب کو نصیحتیں

حوزہ / مدرسہ القائم، قم میں درسِ اخلاق کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین حجت الاسلام و المسلمین سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا اور طلاب کو انتہائی مفید مشوروں کے ساتھ ان کی اجتماعی ذمہ داری اور عصرِ حاضر کے تقاضوں پر اہم نکات سے آگاہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 19 نومبر بروز بدھ مدرسہ القائم، قم میں مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین حجت الاسلام و المسلمین سید احمد اقبال رضوی نے درسِ اخلاق اور موجودہ سیاسی حالات پر خطاب کیا۔

خطیب محترم نے طلاب کو اخلاقی تربیت، اجتماعی ذمہ داری اور عصرِ حاضر کے تقاضوں پر اہم نکات سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد طلاب نے اپنے سوالات پیش کیے جن کے آپ نے مدلل جوابات دیئے۔

مدرسہ القائم، قم میں درسِ اخلاق کا انعقاد / مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین کی طلاب کو نصیحتیں

نشست کے اختتام پر مدرسہ القائم کے اساتید و اسٹاف نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسے دروس کے تسلسل کی درخواست کی اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفري کی دینی و سیاسی جدوجہد کو سراہا اور ان سے استفادہ کی خواہش کا اظہار کیا۔

مدرسہ القائم، قم میں درسِ اخلاق کا انعقاد / مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین کی طلاب کو نصیحتیں

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر حجت الاسلام سید ذیشان حیدر الحسنی بھی ہمراہ تھے۔

مدرسہ القائم، قم میں درسِ اخلاق کا انعقاد / مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین کی طلاب کو نصیحتیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha