۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت الله محمود رجبی

حوزہ / امام خمینی (رہ) تعلیمی اور تحقیقی انسٹیٹیوٹ قم کے سربراہ نے کہا: امام رضا علیہ السلام ایک عالمی شخصیت ہیں لیکن ان کی بین الاقوامی شخصیت کو متعارف کرانے کے لیے ان کی عظمت اور مقام کے لائق کوئی خاطرخواہ کام نہیں کیا گیا جو کہ اس طرح کے فیسٹیول میں انجام دینا بہت ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، امام خمینی (رہ) تعلیمی اور تحقیقی انسٹیٹیوٹ قم کے سربراہ آیت اللہ محمود رجبی نے ایران کے شہر قم میں "امام رضا (ع) قومی ثقافتی فیسٹیول" کے سربراہ حجت الاسلام مسعود بندار سے ملاقات میں کہا: تعلیم و تربیت کی بہترین روش میں سے ایک کسی شخصیت کو رول ماڈل قرار دینا ہوتا ہے اور اگر یہ طریقہ علمی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیا جائے تو یہ معاشرے کی پیشرفت کا باعث اور معاشرتی مسائل کی روک تھام میں بہت کارآمد ثابت ہو گا۔

مجلس خبرگان رھبری کے اس رکن نے مزید کہا: امام رضا علیہ السلام کی مقدس اور بابرکت ذات تمام جہتوں سے بہترین اور رول ماڈل ہے اور اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد اور ہدف بھی معاشرے کے لئے اس عظیم رول ماڈل کی سیرت کی تبیین ہونا چاہئے۔

امام خمینی (رہ) تعلیمی اور تحقیقی انسٹیٹیوٹ قم کے سربراہ نے کہا: اس میدان میں جو امور انجام دئے جا سکتے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ دیکھا جائے کہ ہم کس روش سے استفادہ کرتے ہوئے معاشرے کے سامنے اس رول ماڈل پیش کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: اگر امام رضا علیہ السلام کے فرامین اور ان کی سیرت کو صحیح طرح سے بیان کیا جائے تو بہت زیادہ مؤثر ہو گا۔

آیت اللہ رجبی نے کہا: امام رضا علیہ السلام کی سیرت کا عالمی نقطہ نظر بہت اہم ہے۔ امام علیہ السلام ایک عالمی شخصیت ہیں لیکن شیعہ کی پوری تاریخ میں حتی ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد بھی آپ علیہ السلام کی بین الاقوامی شخصیت کو متعارف کرانے کے لیے ان کی عظمت اور مقام کے لائق کوئی خاطرخواہ کام نہیں کیا گیا جو کہ اس طرح کے فیسٹیول میں انجام دینا بہت ضروری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .