حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ ظہور کی تیاری، بے دینی سے جنگ اور دینی ماحول سازی عصر غیبت میں اہم ذمہ داری ہے جو بغیر تعلیم کے ممکن نہیں۔
دورہ حاضر میں اسکول، کالجز ، یونیورسٹیز اور روزگار کی مصروفیت کے سبب ہر انسان کے لئے مدرسہ میں داخلہ ممکن نہیں اور اعلیٰ دینی تعلیم کے بغیر مقصد تک رسائی بھی ممکن نہیں لہذا اسی اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے ’’ای جامعہ امامیہ‘‘ کا اعلان کیا تا کہ ہماری باعمل قوم بے خبر بھی نہ رہے۔
اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کا ذوق رکھنے والے حضرات جو اردو سمجھ سکتے ہوں اور انہیں اردو، ہندی، انگریزی، گجراتی یا بنگالی زبانوں میں سے کوئی زبان لکھنا آتی ہو تو آن لائن تعلیم کے لئے ادارہ تنظیم المکاتب کے دئیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔