۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
خطیب اعظم بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ

حوزہ/ آج خطیب اعظم اپنے خلوص اور اپنی تحریک کےساتھ اپنے ہرشاگرد کے وجود میں زندہ ہیں اور نسل تنظیم کا ہر بچہ اپنے کو اس عظیم محرک کا مرہون منت سمجھتا ہے۔

تحریر: مولانا سید حمیدالحسن زیدی،مدیر الاسوه فاؤنڈیشن سیتاپور

حوزہ نیوز ایجنسی ١۸شعبان المعظم کی تاریخ ان تمام افراد کےلیےاپنے محسن اورمربی کو یاد کرنے کی تاریخ ہے جنہوں نے خطیب اعظم مولانا غلام عسکری طاب ثراہ کی معنوی آغوش تربیت میں شعور کی آنکھیں کھولی ہیں معنوی تربیت کے اثرات صرف ان افراد تک محدود نہیں رہتے جو مربی کی ظاہری زندگی میں موجود رہے ہوں بلکہ اس کے اثرات نسلوں میں بھی منتقل ہوتے ہیں یہی وجہ پے کہ ہزاروں وہ افراد جنہوں نے اس عظیم شخصیت کے ظاہری وجود کو نہیں دیکھا لیکن معنوی دستر خوان کے خوشہ چیں رہے ہیں اس شب میں احساس یتیمی کرتے ہیں اور جس طرح بھی ممکن ہو اپنے محسن کے لیے ایصال ثواب کے اسباب فراہم کرنےکو اپنے لیے سعادت سمجھتے ہیں یقینا اخلاص اپنااثر ضرور دکھاتا ہے
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَٰنُ وُدًّا(مريم96) آج خطیب اعظم اپنے خلوص اور اپنی تحریک کےساتھ اپنے ہرشاگرد کے وجود میں زندہ ہیں اور نسل تنظیم کا ہر بچہ اپنے کو اس عظیم محرک کا مرہون منت سمجھتاہےاس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کارناموں کو جتانے کی نہیں بلکہ ان میں خلوص کی ضرورت ہوتی ہے شاید آج بانی تنظیم کی معنوی اولاد میں معدودے چند افراد ہی ہوں جنہوں نے انھیں براہ راست دیکھا ہو لیکن ان کے تعلیمات سے بہرہ مند ہونے والوں کی والہانہ عقیدت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے وہ آج بھی ان کی آغوش تربیت سےبراہ راست فیضیاب ہورہےہوں اور آج بھی ان کی رہنمائی راہ تبلیغ و تحریک میں سب سے بڑا سرمایہ ہو خدا یا ان کی پاکیزہ روح پررحمت نازل فرماان کے درجات بلند فرما انکی پاکیزہ قبرپر نور افشانی فرما انھیں جوار معصومین علیھم السلام میں جگہ عنایت فرما انکے شاگردوں کے اعمال خیر کو انکے لیےایصال ثواب کا ذریعہ قرار دے اور تمام شاگردوں اور عقیدت مندوں کو ان کے لیے خلف صالح قرار دے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .