جمعرات 7 اگست 2025 - 22:56
قرآن حال کی اصلاح اور مستقبل کا مسودہ ہے، مولانا فیروز زیدی

حوزہ/ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام "کربلا والوں کا ماتم" کے عنوان سے مجالس عزائے شہدائے کربلا کا سلسلہ بانئ تنظیم ہال لکھنؤ میں جاری ہے، جن میں علماء و شعرا کربلا کے پیغام، سیرت معصومین اور قرآن کی روشنی میں بصیرت افروز خطابات پیش کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مجالس عزائےشہداے کربلا کا سلسلہ بعنوان" کربلا والوں کا ماتم "بانئ تنظیم المکاتب ہال گولہ گنج لکھنؤ میں 1 صفر المظفر7 144 ہجری سے 18 صفر المظفر7 144 تک کے لیےجاری ہے۔

ان مجالس میں علماء و افاضل کی تقریروں ،معتبر شعرا کرام کے منظوم نذرانہ عقیدت کے ساتھ ساتھ مجالس عزا میں علماء و افاضل معینہ موضوعات پر گفتگو کر رہے ہیں۔

ان مجالس میں،سیرت معصومین کے احیاء، بیان فضائل و کمالات محمد و آل محمد کے ساتھ ساتھ اخلاق اسلامی ،پیغام محمد و آل محمد اور مقصد کربلا کو گھر گھر پہونچانے کے تئیں مستند بیانات پر زور دیا گیا ہے ،عزاداری کو مفید سے مفیدتر بنانے اور شعور و بصیرت کے ساتھ منانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ طلاب و افآضل کے علاوہ مومنین کی شرکت باعث رونق ہے۔

١٢ صفر المظفر کی مجلس کو خطاب فرماتے ہوئے مولانا سید فیروز حسین زیدی صاحب نے فرمایا کہ قرآن غفلت سے نکالنے والی اور ضرورت کو پورا کرنے والی کتاب ہے یہ حال کی اصلاح اور مستقبل کو سنوارنے والا مسودہ ہے قرآن پر ایمان کا دعوی ہے تو غیب پر ایمان ہونا ضروری ہے کربلا سے بہتر اس کی مثال نہیں مل سکتی کہ کس طرح اللہ والوں کو غیب پر ایمان تھا۔

آج کی مجلس میں شاعر اہلبیت تذہیب نگروروی نے بہترین انداز میں عمدہ اشعار سنائے۔

قرآن حال کی اصلاح اور مستقبل کا مسودہ ہے، مولانا فیروز زیدی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha