حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: قائداعظم محمد علی جناح رہ کی 76 ویں برسی کے موقع پر اپنی قوم کے لیے یہی پیغام ہے کہ اقتدار، اختیارات اور طاقت کے رسیاؤں نے اس عظیم ریاست کو آج تک قائداعظم کا پاکستان نہیں بننے دیا۔
انہوں نے کہا: قومی ترقی، ملکی سلامتی، فکر و اظہار کی آزادی داخلی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی سمیت ہر معاملے میں بانی ِپاکستان کے فرمودات سے انحراف برتا جا رہا ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: آج ملک میں آئین کی بجائے طاقت کا راج ہے۔ان خوابوں کو شرمندہ تعبیر نہ ہونے دیے۔ جو قائداعظم رہ نے اپنی قوم اور مملکت خداداد پاکستان کے لیے دیکھے تھے۔
انہوں نے مزید کہا: اگر ہمیں پاکستان کی سالمیت و بقا عزیز ہے تو پھر قائداعظم محمد علی جناح رہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی و استحکام کا حصول ممکن نہیں۔