۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی / برسی مفتی جعفر حسین

حوزہ/ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: قائد مرحوم نے ملک میں قانون اور آئین کے رائج کرنے میں بھرپور جدوجہد کی، ملک کا حل ہی آئین و قانون کی بالادستی میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین کی برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا: علامہ مفتی جعفر حسین نے ملک میں قانون اور آئین کے رائج کرنے میں بھرپور جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا: علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم معتدل مزاج شخصیت کے مالک تھے۔

انہوں نے مزید کہا: قائد مرحوم نے ملک میں قانون اور آئین کے رائج کرنے میں بھرپور جدوجہد کی، ملک کا حل ہی آئین و قانون کی بالادستی میں ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: ہم ان کی علمی خدمات اور قیادت کی بھرپور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .