۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ احمد اقبال رضوی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یوم علی کی مناسبت سے ملک بھر میں عزاداری کے پروگرامات اپنے روایتی انداز کے مطابق منعقد ہوں گے۔کسی کو عزاداری کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے اور حساس ترین مقامات پر جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں جائے تاکہ کسی کو شرپسندی کا موقع نہ مل سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ یوم علی کی مناسبت سے ملک بھر میں عزاداری کے پروگرامات اپنے روایتی انداز کے مطابق منعقد ہوں گے۔کسی کو عزاداری کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے اور حساس ترین مقامات پر جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں جائے تاکہ کسی کو شرپسندی کا موقع نہ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں میں وحدت سکاوٹس متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ جلوس میں نگرانی کے فرائض سرانجام دی گئی۔ جلوس کے شرکاء میں ماسک اور سینٹائرز بھی تقسیم کیا جائیں گے تاکہ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے کے۔

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع ایک ذمہ دار اور بابصیرت قوم ہے۔کرونا کے حوالے سے ہر اس حکومتی فیصلے پر عمل کیا جائے گا جس سے عزاداری کے پروگراموں میں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہوتی ہو۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کرے گی جس سے عوام کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے کا خدشہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ 02مئی بروز اتوار سہ پہر 2 بھے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری یوم علی علیہ السلام کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں عزاداری سے متعلق لائحہ عمل واضح کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .