شہادت مولا علی علیہ السلام
-
عالمین کی عظیم شخصیت حضرت علی (ع) کاوش، مولانا سید رضی زیدی
حوزہ/ پیغمبراکرمؐ کی علی علیہ السلام سے محبت رشتہ داری یا کسی غرض کے تحت نہیں تھی بلکہ آپ میں موجودفضائل وکمالات کی بنا پر اور خدا کے حکم کی تعمیل میں آپ سے محبت تھی اور انسانی فطرت بھی یہی ہے کہ جس کے اندر کمالات پائے جاتے ہیں اس سے خود بخود محبت ہوجاتی ہے۔
-
اگر بعد نبیؐ علیؑ حاکم ہوتے
حوزہ/ ہماری زندگی کا مقصد بلکہ ہمارا نصب العین امیر المومنین علیہ السلام کے وارث اور جانشین امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کی تیاری ہے، لہذا ہمیں اس سلسلے میں غور کرنا ہوگا، فکر کرنا ہوگی، صرف زبانی نہیں بلکہ عملی طور سے اس تیاری میں قدم آگے بڑھانا ہونگے تاکہ جب وارث حیدر کرار فرزند مولود کعبہ دیوار کعبہ سے ظہور فرمائیں تو ہم ان کی رکاب میں شریک ہو سکیں۔
-
بھوپال کے عزاخانہ ابوطالب میں رسول اکرم کے جانشین کا ماتم:
عظیم صحابی ابوذر غفاری آزادی کی علامت قرار پائے: مولانا سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ مولانا نے دو ٹوک کہا کہ اس دور کے مسلمان حکمران ابوذر کو اس لئے پسند نہیں کرتے تھے کیونکہ ابوذر رسول کا فرمان پیش کرتے تھے اور حکمرانوں کو ان کی کمیوں کی جانب توجہ دلاتے رہتے تھے۔اسی جرم میں انہیں جلا وطن کیا گیا۔یہ ابوذر کی جلا وطنی تھی کہ اس عالم میں بھی آزادی کا نعرہ بلند کیا۔
-
مولا علی (ع) کا وجود مبارک، سراپا فضیلت و فداکاری اور سراپا مظلومیت
حوزہ/ الحمدللہ ھمیں فخر ہے کہ ہم سب علی والے ہیں، لہذا بہت توجہ دیں کہ آج تک جس طرح ہم نے" حیدری نعروں" کے ذریعہ اپنی پہچان بنائی ہے ، اب بہت ضرورت ہے کہ اس سے کہیں بڑھ چڑھ کر ایرانی و لبنانی حزب اللہیوں اور مدافع حرم شہیدوں کی طرح " حیدری کاموں" سے اپنی شناخت قائم کریں اور یاد رکھیں کہ " حیدری کاموں" میں دین و ایمان کی پختگی کے بعد سر فہرست جو کام اور عمل ہے، وہ مظلوموں کی نصرت و حمایت اور ظالموں سے عداوت و بیزاری نیز ان کے خلاف قیام کرنا ہے۔
-
موجودہ حکمران سیرتِ مولائے کائناتؑ پر عمل کریں تو ریاست مدینہ کا قیام ممکن ہے، محترمہ تصدق زہرا
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ملتان نے کہا کہ آج مکتب علی علیہ السلام کے پیروکاروں کو آپس میں اتحاد و وحدت قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
-
کائنات کا سب سے بڑا آتنکی حملہ سن چالیس ہجری مسجد کوفہ میں، مولانا محمد زمان باقری
حوزہ/ وہ امیرالمونین (ع) جو شب ہائے تاریک میں اپنی پشت مبارک پر اناج کی بوریوں کو لاد کر غریب،مسکین،یتیم اور اسیروں میں ان کے در دولت پر پہنچاتا رہا ہو۔ وہ کس قدر بلند صفات کا مالک ہوگا۔
-
ملت تشیع ایک ذمہ دار اور بابصیرت قوم ہے،ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے پروگرام منعقد کرینگے، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یوم علی کی مناسبت سے ملک بھر میں عزاداری کے پروگرامات اپنے روایتی انداز کے مطابق منعقد ہوں گے۔کسی کو عزاداری کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے اور حساس ترین مقامات پر جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں جائے تاکہ کسی کو شرپسندی کا موقع نہ مل سکے۔