علامہ راجہ ناصر
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پاکستانی ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار
حوزہ/ ڈاکٹر قدیر وہ قومی ہیرو ہیں جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔آج ہمارے ازلی دشمن بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر وطن عزیز کی جو ہیبت طاری ہے وہ ہماری ایٹمی طاقت کی بنا پر ہے۔
-
شاعر مشرق علامہ اقبال کے 83 ویں یوم وفات:
علامہ اقبال کے آزمودہ نسخے امت مسلمہ کو دنیا کی غلامی سے نجات دلا سکتے ہیں، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ علامہ اقبال نے جس روشن خیال اور اعتدال پسند معاشرے کا تصور پیش کیا وہ اسلام کی روح کے عین مطابق ہے۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعہ مسلمانوں کو معاشرے میں ان کے باوقار مقام کی شناخت کرائی۔امت مسلمہ اگر شاعر مشرق کی تعلیمات سے استفادہ کرے تو آج بھی اپنا کھویا ہوا وقار بحال کر سکتی ہے۔
-
قم المقدسہ میں علامہ راجہ ناصر اور دیگر مریضوں کی صحت یابی کیلئے دعا و مناجات
حرم کریمہ اہل بیت حضرت معصومہ سلام الله علیہا کے جوار میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، اور دیگر مریض مومنین و مومنات کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا و مناجات کا اہتمام کیا گیا، جس میں کافی تعداد میں اساتید، علماء اور طلاب حوزہ علمیہ قم نے شرکت کی۔