منگل 22 اپریل 2025 - 19:57
علماء وہ خدمت انجام دیتے ہیں جس کی خدا بھی قسم کھاتا ہے

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے فرمایا: علماء ایسا عظیم کام انجام دیتے ہیں کہ خداوند متعال ان کے علمی و ثقافتی خدمات کی قسم کھاتا ہے۔ خدا نے چاند کی قسم کھائی، سورج کی قسم کھائی، اور ہر اس چیز کی قسم کھائی جو فائدہ مند ہو، لیکن کتاب، کتابت، مکتوبات، قلم اور قلمی آثار کے بارے میں واضح طور پر فرمایا: "ن وَالقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُونَ" یعنی قسم ہے قلم کی، اور اس کی جو کچھ لکھنے والے لکھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے فرمایا: علماء ایسا عظیم کام انجام دیتے ہیں کہ خداوند متعال ان کے علمی و ثقافتی خدمات کی قسم کھاتا ہے۔ خدا نے چاند کی قسم کھائی، سورج کی قسم کھائی، اور ہر اس چیز کی قسم کھائی جو فائدہ مند ہو، لیکن کتاب، کتابت، مکتوبات، قلم اور قلمی آثار کے بارے میں واضح طور پر فرمایا: "ن وَالقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُونَ" یعنی قسم ہے قلم کی، اور اس کی جو کچھ لکھنے والے لکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: کوئی شخص ہرگز ایسا نہ کرے کہ قلم اس کے ہاتھ میں ہو، اور وہ باطل، جھوٹ یا تہمت لکھے۔ قرآن نے قلم اور مکتوب (تحریر) کو سراہا ہے، اور خدا نے صرف اس تحریر کی قسم کھائی ہے جو فائدہ مند ہو۔

حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے مزید کہا: یہ بات بطور تمثیل بیان ہوئی ہے، نہ کہ صرف تحریر کو مخصوص کر کے۔ اگر کوئی عالم مدرس ہو مگر تالیف نہ کرتا ہو، مبلغ ہو مگر کچھ نہ لکھتا ہو، رہنما ہو مگر قلم ہاتھ میں نہ لے، تو بھی خدا اس کی بات اور اس کے بیان پر قسم کھاتا ہے۔

یعنی نہ صرف لکھا ہوا بلکہ بولا ہوا بھی اگر علم و بصیرت کا نور رکھتا ہو تو وہ بھی قسم کھانے کے قابل ہوتا ہے۔ قلم اور زبان، تحریر اور تقریر دونوں علم کا ذریعہ ہیں اور معاشرے کو بیدار کرتے ہیں۔

(حوالہ: سروشِ ہدایت، جلد ۸، صفحہ ۵۶)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha