۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل: علماء ہی کا کردار ہے کہ عالمی سامراجی سازشوں کے باوجود آج تشیع سر اٹھا کر اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میانوالی/ امام خمینی ٹرسٹ کے زیر اہتمام پاکستان میں علماء کے کردار کے حوالے سے علماء کانفرنس ماڑی انڈس میانوالی میں منعقد ہوئی۔جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں وطن عزیز پاکستان میں علمائے حقہ کے کردار کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عوامی حقوق کی جد و جہد میں نا صرف علماء بلکہ عوام کو بھی شہری حقوق کا آئینی شعور بخشا اور عوامی حقوق کے حصول کے لئے سیاسی اور مذہبی خدمات کو علماء کے لئے مثالی قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ علماء ہی کا کردار ہے کہ عالمی سامراجی سازشوں کے باوجود آج تشیع سر اٹھا کر اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہیں۔

انہوں نے آئمہ جماعت سے امید ظاہر کی کہ وہ علمائے حقا کا کردار ادا کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کردار میں علماء کا بھرپور ساتھ دے کر ملک کی مستقبل کو روشن بنائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .