اتوار 8 فروری 2026 - 06:00
ثقافتی مسائل کے حل میں معلم کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے، آیت اللہ اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے مدیر نے فرهنگیان یونیورسٹی کو ثقافت، تعلیم اور تربیت کے میدان میں ملک کے اہم ترین اسٹریٹجک اداروں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اساتذہ کی تربیت کے ہارڈ اور سافٹ پہلوؤں میں گہرے تحول کی ضرورت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے فرهنگیان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر برزوئی سے ملاقات میں اس ادارے کی تعلیمی کاوشوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے اسے ثقافت، تعلیم اور تربیت کے میدان میں ملک کے اہم ترین اسٹریٹجک اداروں میں شمار کیا۔

انہوں نے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے اساتذہ کی تربیت کے موضوع پر خصوصی توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جامعہ فرهنگیان کی خدمات قابلِ توجہ اور قابلِ تحسین ہیں اور اس جامعہ کا کام ان امور میں شامل ہے جن پر رہبرِ معظم انقلاب کی خاص تاکید ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے ملکی ثقافتی مسائل کے حل میں معلم کے مرکزی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: ملکی ثقافتی مسائل کے حل میں معلم کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر ایک صالح عالم اور باصلاحیت معلم تیار کیا جائے تو وہ انتہائی سادہ ماحول میں بھی تحول پیدا کر سکتا ہے لیکن اگر بہترین سہولیات فراہم کر دی جائیں مگر شائستہ معلم تیار نہ ہو تو مطلوبہ نتیجہ حاصل نہیں ہوتا۔

ثقافتی مسائل کے حل میں معلم کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے، آیت اللہ اعرافی

انہوں نے اسٹوڈنٹس اور اساتذہ کی بزرگ علمی، معنوی اور انقلابی شخصیات سے ملاقات کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا: عظیم انسانوں کے ساتھ حتیٰ ایک یا دو عمیق اور حقیقی ملاقاتیں بھی دیرپا تربیتی اثرات رکھتی ہیں۔ یہ ایک ایسا امر ہے جس کا آج حصول مشکل ضرور ہے لیکن نہایت ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha