حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات میں جنگ بندی سے متعلق اس مرحلے میں بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
ایک فلسطینی عہدیدار نے کہا: صہیونی وفد صرف سنتا ہے، ہر نکتہ پر تل ابیب سے مشورہ کرتا ہے۔ خود وفد کے اراکین کے پاس کوئی اختیار نہیں۔
واضح رہے کہ قطر نے حماس کو 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز دی تھی جس میں 10 صہیونی یرغمالیوں کی رہائی، 18 لاشوں کی حوالگی، غزہ کی سرحد سے صہیونی فوج کی عقب نشینی اور انسانی امداد کی فراہمی شامل تھی۔ تجویز میں یہ بھی شامل تھا کہ اس عارضی جنگ بندی کے دوران مستقل جنگ بندی پر مذاکرات جاری رہیں گے۔









آپ کا تبصرہ