حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔
بسم الله الرحمٰن الرحیم
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت رنج و افسوس کے ساتھ، ہم مرجعِ اعلیٰ آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی دام ظلّه الوارف کی خدمت میں اور آپ کے فرزندِ ارجمند حضرت آیت اللہ سید محمد رضا اور سید محمد باقر دامت برکاتهما، نیز پورے خانوادۂ معظّم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔
مرحومہ کریمہ، مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی دام ظلّه کی رفیقۂ حیات تھیں۔ وہ ایک باوفا زوجہ، صابرہ و محتسبہ ماں اور باحیا و زاہدانہ زندگی گزارنے والی خاتون تھیں۔
انہوں نے سادگیٔ معیشت اور زہد و قناعت کے ساتھ اپنے شوہر کی خدمتِ دین اور اہل بیت علیہم السلام کے مکتب کی نصرت میں بھرپور ساتھ دیا۔ اپنے فرزندان کو لقمۂ حلال اور تربیتِ صالحہ عطا کی اور اپنی آخری عمر میں صبر و رضا کے ساتھ بیماری کی سختیوں کو برداشت کیا۔
آج وہ اپنے ربِّ کریم اور اپنے اجدادِ طاہرین کے جوار میں جا بسی ہیں۔ خداوند متعال اُنہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں اعلیٰ مراتب عطا فرمائے اور خواتینِ شیعہ، خصوصاً ازواجِ طلبۂ علم کے لیے، ان کی حیات کو نمونہ قرار دے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل سے نوازے۔
ولا حول ولا قوّة إلّا باللّٰہ العلي العظيم۔
المخلص لکم فی العزاء: شیخ محمد حسن جعفری










آپ کا تبصرہ