حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کی اہلیہ کے انتقال پر مولانا سید اشرف علی الغروی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
إنا لله وإنا إليه راجعون
مؤمنین کرام! انتہائی افسوس اور گہرے غم کے ساتھ یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ مرجع اعلیٰ، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی (دام ظلّہ الوارف) کی زوجہ محترمہ اور ہمارے محترم اساتذہ آیۃ اللہ سید محمد رضا سیستانی اور آیۃ اللہ سید محمد باقر سیستانی (دامت برکاتهم)، کی والدہ، اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئیں۔
مرحومہ ایک صابِرہ، باایمان اور پاک دل خاتون تھیں، جنہوں نے اپنی زندگی کو دین کی خدمت اور بندگی کے اعلیٰ مقاصد کے لئے وقف کر دیا۔ ان کا جانا دلوں میں گہرے زخم کی طرح ہے اور ان کا فقدان ہر مومن کے لئے ناقابلِ برداشت غم ہے۔
اس غم و اندوہ کے موقع پر ہم حضرت امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ فرجہ الشریف، مرجع اعلیٰ، اساتذہ عظام، اور تمام مومنین کرام کے حضور تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اے اللہ! مرحومہ ومغفورہ کو اپنی بے پناہ رحمت میں جگہ دے۔ انہیں حضرت فاطمہ الزہرا علیھا السلام کے جوار میں بلند درجات عطا کر۔ اہل خانہ کو صبر و استقامت عطا فرما اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما، اور ان کے گھر کو سکون و رحمت سے پر کر دے۔
اللّہُم اجعلها مع محمد وآل محمد (صلواتك عليهم أجمعين) واغفر لها وارحمها۔
ولا حول ولا قوّة إلا بالله العلي العظيم
شریکِ غم: السید اشرف علی الغروی
6 ربیع الثانی1447










آپ کا تبصرہ