حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اتوار کے روز ایک تقریر میں شہدائے خدمت کو یاد کیا اور شہید سید ابراہیم رئیسی کو ان کی مقاومت کی روح اور باعزت کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا: "مرحوم اور شہید صدر ایران، اس ملک کے لیے ایک عظیم سرمایہ تھے۔ شہید رئیسی کے دل و دماغ میں ہمیشہ فلسطینی مقاومت زندہ تھی۔"
انہوں نے مزید کہا: شہید رئیسی نے حتیٰ کہ اپنی زندگی کے سخت ترین حالات اور فیصلوں میں بھی اپنے اصولی مؤقف کو ترک نہیں کیا، اور ہمیشہ شجاعانہ انداز میں اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔ ہماری جانب سے ان پر درود و سلام ہو۔
شیخ قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ: "اس ممتاز شخصیت، شہید سید ابراہیم رئیسی کی کوششوں کا ثمرہ وہی افکار تھے جنہیں امام خمینی نے قدر دی اور جنہیں رہبر معظم امام خامنہای نے اعلیٰ مراتب تک پہنچایا۔"
انہوں نے مزید کہا: "لبنانی مقاومت ہمیشہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل رہی۔ وہ ہمیشہ امت کے استاد شہید، سید حسن نصراللہ سے حالات اور تفصیلات کے بارے میں دریافت کرتے تھے۔"
شیخ نعیم قاسم نے اپنی گفتگو کا اختتام اس جملے پر کیا: "ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم حق کے محاذ، لبنانی مقاومت، فلسطین، لبنان، ایران اور خطے کے تمام باعزت مجاہدوں کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔"









آپ کا تبصرہ