۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ عصر حاضر میں مرجعیت نے تشیع کو علمی اور فکری محاذ پر رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام دشمن قوتوں کے مقابل ایک ناقابل شکست مکتب میں بدل دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے لاڑکانہ میں ممتاز عالم دین علامہ سید قمر عباس نقوی اور جامعہ مدارس امامیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ مشتاق حسین مشہدی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مولانا محمد علی شر اور ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ کے سیکرٹری جنرل عبدالرزاق جلبانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علمائے کرام اور مجتہدین عظام نے طول تاریخ میں تشیع کی بقاء اور سربلندی کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں عصر حاضر میں مرجعیت نے تشیع کو علمی اور فکری محاذ پر رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام دشمن قوتوں کے مقابل ایک ناقابل شکست مکتب میں بدل دیا ہے۔ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ولی فقیہ نائب امام کی قیادت میں نظام ولایت قائم کرکے اسلام دشمن استکباری قوتوں کو کو پے در پے شکست سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ نظام مرجعیت اور نظام ولایت کے خلاف عالمی سطح پر اسلام دشمن استکباری قوتوں کی جانب سے مسلسل سازشیں کی جارہی ہیں۔ ہمیں ان سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے عوام کی درست رہنمائی کرنی ہے۔

اس موقع پر دینی مدارس کے تعلیمی نظام اور نصاب کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .