۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بوشهری

حوزہ / آیت اللہ ہاشم حسینی بوشہری جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے اراکین کی کثرت آراء سے اس ادارہ کے سربراہ منتخب ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ مدرسین (اساتذہ کی انجمن) حوزہ علمیہ قم کا گذشتہ سہ پہر کو اجلاس منعقد ہوا جس میں اس ادارہ کے اراکین کی اکثر آراء سے آیت اللہ ہاشم حسینی بوشہری جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ آیت اللہ سید احمد خاتمی سینیئر نائب صدر اور حجت الاسلام والمسلمین عباس کعبی جونیئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی تھے جو حال ہی میں ۸۹سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .