۹ مهر ۱۴۰۱ |۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۴ | Oct 1, 2022
News Code: 383267
11 اگست 2022 - 00:11
محرابپور سندھ یوم عاشور

حوزہ / محرابپور میں امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اھلبیہ و فروغ عزاداری مشن محرابپور سندھ کے زیر انتظام یوم عاشور 10 محرم الحرام کو نماز ظہرین بمقام حسینی چوک محرابپور میں قبلا مولانا امید علی مری کی زیر اقتداء میں ادا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محرابپور میں امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اھلبیت و فروغ عزاداری مشن محرابپور سندھ کے زیر انتظام یوم عاشور 10 محرم الحرام کو نماز ظہرین بمقام حسینی چوک محرابپور میں قبلا مولانا امید علی مری کی زیر اقتداء میں ادا کی گئی۔ جس میں نمازی عزاداروں نے کثرت سے شرکت کی۔ نماز کا اختتام دعائے امام زمانہ سے کیا گیا۔ اس کے بعد جلوس اپنے مقررہ روٹ پر جاری و ساری رہا۔

مولانا امید علی مری نے کہا: یہ جلوس ، مجالس ، نوحہ خوانی اور ماتم داری امام کے مقصد کی یادہانی کرانے کے لئے ہی ہے جس میں ہم لوگوں کو اکٹھا کر کے بتاتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام نے یزیدیت کے خلاف قیام کیوں کیا۔

انہوں نے کہا: ہمیں چاہیے کہ اپنے عزاداری کے پروگراموں کو اس انداز سے ترتیب دیں جس میں باقی دینی احکامات بالخصوص نماز و طہارت کو بھی بروئے کار لا سکیں۔ فلسفہ قیام امام حسین علیہ السلام بھی یہی ہے کہ ہم اپنے وجود کے اندر دینی احکامات کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
2 + 2 =