۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ساہیوال سرگودھا کے مدرسہ شہید حسینی میں پیغام پاکستان کانفرنس

حوزہ/ مقررین نے کہا کہ وطن کی فکر نوجوانوں کی ذمہ داری ہے، نوجوان خصوصی طور پر بیداری کا ثبوت دیں اور وطن کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا توڑ کریں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کے زیرانتظام ساہیوال سرگودھا کے مدرسہ شہید حسینی میں پیغام پاکستان کانفرنس بعنوان "وطن کی فکر کر ناداں" منعقد ہوئی۔ مولانا اسد رضا قمی، مولانا کامران حسین اور مولانا شاہد عباس سمیت دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں مقامی لوگوں اور مدرسہ کے طلاب نے بھر پور شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ علامہ سید جواد نقوی کی ہدایت پر ملک بھر میں پیغام پاکستان کانفرنسز منعقد ہو رہی ہیں، یہ کانفرنس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز مسلسل سازشوں کے گرداب میں ہے، جس میں غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

مقررین نے کہا کہ وطن کی فکر نوجوانوں کی ذمہ داری ہے، نوجوان خصوصی طور پر بیداری کا ثبوت دیں اور وطن کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا توڑ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا نظام رائج ہے جس کے ہوتے ہوئے مسائل حل نہیں ہو سکتے، اس کیلئے نظام کو تبدیل کرنا ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .