بدھ 12 فروری 2025 - 23:07
رہبر انقلاب نے دفاعی صنعت کے سائنسدانوں کے جدید ترین کارناموں کی نمائش کا معائنہ کیا

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی اور سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے "اقتدار 1403" نامی نمائش کا جس میں ملک کی دفاعی صنعت کے سائنسدانوں کے جدید ترین کارناموں اور صلاحیتوں کو پیش کیا گيا تھا، بدھ 12 فروری 2025 کی صبح ایک گھنٹے تک معائنہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی اور سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے "اقتدار 1403" نامی نمائش کا جس میں ملک کی دفاعی صنعت کے سائنسدانوں کے جدید ترین کارناموں اور صلاحیتوں کو پیش کیا گيا تھا، بدھ 12 فروری 2025 کی صبح ایک گھنٹے تک معائنہ کیا۔

اس نمائش میں ائير ڈیفنس، بیلسٹک اور کروز میزائیلوں، اسمارٹ ہتھیاروں، ایرو اسپیس سے متعلق مشینوں، ڈرون طیاروں، بحری جہازوں اور ان سے متعلق پیشرفتہ کل پرزے اور جدید ٹیکنالوجی اور اسی کے ساتھ توانائی کے میدان میں نئي ٹیکنالوجیز اور کل پرزوں کو پیش کیا گيا تھا۔

نمائش کے دوران دفاعی صنعت کے ماہرین نے مختلف میدانوں میں پیش کی گئي چیزوں کے بارے میں ضروری باتیں بیان کیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha