پیر 29 ستمبر 2025 - 12:56
ایرانی جوہری ایجادات نے ماسکو ایٹم ایکسپو 2025ء میں دنیا کی توجہ سمیٹ لی

حوزہ / روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری ایٹم ایکسپو 2025ء میں ایرانی ادارہ برائے ایٹمی توانائی کے اسٹال نے ایرانی سائنسدانوں کی جدید جوہری کامیابیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ جسے شرکاء کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ نمائش ورلڈ ایٹم ویک کے تحت 25 تا 28 ستمبر منعقد کی گئی، جس کا افتتاح ایرانی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی کی موجودگی میں ہوا۔ ایرانی اسٹال کو ثقافتی نمائش کمپلیکس میں خصوصی مقام دیا گیا جہاں ایران کی جوہری صنعت کی تازہ ترین ایجادات پیش کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی اسٹال نمائش کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اسٹالز میں شامل رہا۔ جہاں جوہری طب، زراعت، الیکٹرانکس اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق مصنوعات پیش کی گئیں جو عالمی سطح پر ایران کی علمی و سائنسی ترقی کا مظہر ہیں۔

ایرانی جوہری ایجادات نے ماسکو ایٹم ایکسپو 2025ء میں دنیا کی توجہ سمیٹ لی

ایرانی اسٹال پر ریڈیو فارماسیوٹیکلز، ذیابیطس کے زخموں کے علاج کے لیے کولڈ پلازما جیٹ ڈیوائس، مستحکم آئسوٹوپس کے ساتھ ہیوی واٹر کی تیاری، زرعی شعبے میں جوہری صنعت کا استعمال اور امراض کی تشخیص و علاج سے متعلق مصنوعات بھی نمائش کا حصہ تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران اور میزبان ملک روس کے علاوہ چین، بیلاروس، قازقستان، ازبکستان اور متعدد بین الاقوامی اداروں نے بھی اپنے اسٹالز میں پرامن جوہری توانائی کی صلاحیتیں اجاگر کیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha