۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ  فیاض نقوی

حوزہ/ سربراہ جامعہ علمیہ کراچی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جناب سیدہ کا دختر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ ہے لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے  سربراہ جامعہ علمیہ کراچی حجۃ السلام والمسلمین سید فیاض حسین نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیدہ کے بارے میں فرامین پیغمبرۖ ایسی حقیقت ہیں کہ جسے تمام مسلمان تسلیم کرتے ہیں۔ جناب سیدہ کا دختر رسولۖ ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ ہے لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں۔

سربراہ جامعۃ علمیہ کراچی نے کہا کہحضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی معرفت کے لیے اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ وہ کائنات کی وہ واحد شخصیت ہیں جن کی آمد پر سردار االانبیاء نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنی جگہ سے کھڑے ہو جایا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے آپ کو اسلام سے وابستہ رکھے ہوئے ہیں ان کی ہدایت اور رہنمائی کا منبع قرآن کریم اور سنت رسول اکرم ۖ ہے اور یہ مسلمانوں کا مسلمہ و متفقہ عقیدہ ہے کہ قرآنی احکام کے مطابق پیغمبر گرامی کی ذات مبارک عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل ہے جبکہ پیغمبر اکرمۖ کی اپنی ہدایت اور راہنمائی کے مطابق خواتین عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی ذات ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .