۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ہندوستان میں مسلمان بزرگ کی زبردستی داڑھی کاٹ کر جئے شری رام کے نعرہ لگوائے

حوزہ/ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں ایک معمر مسلمان شخص کے ساتھ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ملزمان نے ان کی داڑھی کاٹی اور ان سے زبردستی 'جے شری رام' کے نعرے لگوائے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں ایک معمر مسلمان شخص کے ساتھ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ملزمان نے ان کی داڑھی کاٹی اور ان سے زبردستی 'جے شری رام' کے نعرے لگوائے گئے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق متاثرہ شخص کی جانب سے تحریری بیان پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اب تک تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انڈیا اور پاکستان میں بھی سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کوئی اسے مسلمانوں کے خلاف جاری واقعات کی کڑی کے طور پر بیان کر رہا ہے تو کوئی اسے اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی و مذہبی تفریق پیدا کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

دہلی سے ملحقہ تھانہ لونی بارڈر کے سی ای او نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'مذکورہ وائرل ویڈیو کے سلسلے میں متاثرہ شخص کی شکایت پر پہلے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ مرکزی ملزم فی الحال جیل میں نظربند ہے اور دوسرے ملزمان کو گرفتار کر کے کیس میں مزید کارروائی کی جائے گی۔'

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .