حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام مولانا الحاج شیخ ابن حسن املوی واعظ، بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر، املو ،مبارکپور ۔ضلع اعظم گرھ (اتر پردیش) ہندوستان نے بتایا کہ بے حد رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ معروف عالم دین حجۃ الاسلام مولانا سید ریاض حسین جوہرؔ اعظمی ساکن موضع مقصودن چک،متو پور،ضلع ارظم گڑھ (اتر پردیش) نے گزشتہ شب میں داعی اجل کو لبیک کہا۔انّا للہ و انّا الیہ راجعون۔
آج بتاریخ ۱۷؍ اگست بروز منگل بوقت ۱۰؍ بجے دن ان کے مقامی قبرستان میںتدفین ہوئی۔ خداوند عالم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ پسمان دگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔مومنین سے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔