۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
سنگ بنیاد

حوزہ/ شیخ پورہ بہار کے معروف محلہ کمشنری میں ایک قدیم شیعہ مسجد کی تعمیر نَو کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس مناسبت پر حجت الاسلام مولانا سید تہذیب الحسن رضوی، امام جمعہ رانچی اور معزز علماء کرام کی موجودگی میں تقریب برپا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیخ پورہ بہار کے معروف محلہ کمشنری میں ایک قدیم شیعہ مسجد کی تعمیر نَو کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس مناسبت پر حجت الاسلام مولانا سید تہذیب الحسن رضوی، امام جمعہ رانچی اور معزز علماء کرام کی موجودگی میں تقریب برپا کی گئی۔

مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی اہمیت بتائی کہ اللہ کا گھر وہی بناتا ہے جسے اللہ خود منتخب فرماتا ہے۔ انہوں نے مسجد کی تعمیر کو اہم فعالیت قرار دیا اور اسے معاشرتی بہتری کی نشانی بتایا۔

مولانا سید اسد رضا، سابق پرنسپل مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ، نے تقوی کی بنیاد پر گھر بنانے کی بات کی اور انسانوں کو تقوی کی دعوت دینے کی ضرورت کو سمجھایا۔

اس مناسبت پر مولانا شمشاد حسین، پرنسپل مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ، اور مولانا نقی امام نے بھی خطاب کیا اور مسلمانوں کو اللہ کے گھر کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا۔

مسجد کی تعمیر میں ایمان فاؤنڈیشن کا بھرپور کردار رہا، جنہوں نے اس عظیم کام کی تکمیل میں مدد فراہم کی۔ مسجد کی تعمیر ایمان فاؤنڈیشن نجفی ہاؤس ممبئی کے مالی تعاون سے کی جائے گی۔

مسجد کی بنیاد رکھنے والے مومنین کی تعداد میں بھی بہت بڑی شرکت رہی، جن میں سید سبط حسن، سید شہزاد حسین، سید نوشاد علی، سید افتخار محمد، سید حیدر حسن، سید صابر حسین، محمد عمران، سید جعفر حسن، اور سرور سجاد شامل ہیں۔

تفصیلی رپورٹ: بہار کی معروف بستی شییخ پورہ حسین اباد کے محلہ کمشنری میں واقع شیعہ مسجد کا سنگ بنیاد بدست حجت الاسلام مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام جمعہ رانچی جھارکھنڈ نے معزز علماء کرام کی موجودگی میں نو تعمیر خانہ خدا کی بنیاد رکھی اس موقع پر حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا گھر وہی بناتے ہیں جنہیں خدا اپنے گھر کی تعمیر کے لیے منتخب کرتا ہے تعمیر خانہ خدا قوم کی بہترین فعالیت کی نشانی ہے ہم دولت سے نہیں اپنے عبادت خانے سے پہچانے جاتے ہیں مسجد ہماری پہچان کا ذریعہ اپنی پہچان کو باقی رکھو تاکہ لوگ تمہیں جانے مولانا سید اسد رضا صاحب سابق پرنسپل مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا گھر تقوی کی بنیاد پر بنایا جاتا ہے اور یہی سے تقوے کی دعوت دی جاتی ہے تقوے کے بغیر کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں ہوتا مولانا شمشاد حسین پرنسپل مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہت عرصہ دراز سے یہاں کے مومنین کی یہ خواہش تھی کہ یہ ویران جگہ اباد ہو جائے الحمدللہ خدا نے  الایمان فاؤنڈیشن کے لوگوں کو توفیق دی اور ان کا نظر کرم ہوا اور اس بستی پر مولانا تہذیب الحسن کی خصوصی توجہ اج کے دن کی گواہ بنی خدا کا گھر بنے گا اور انشاءاللہ اباد رہے مولانا مصطفیٰ حسین امام جمعہ شیخ پورہ نے کہا کہ اج کے دور میں لوگ اپنا گھر بنا لیتے ہیں مگر خدا کا گھر نہیں بنا پاتے اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو اپنے گھر کی فکر ہے خدا کے گھر کی فکر نہیں خدا کو یاد کرو تاکہ تم بھی یاد کیے جاؤ  مولانا نقی امام نے فرمایا کہ ہم خدا کا گھر یہاں بنائیں گے خدا ہمارا گھر جنت میں بنائے گا اس موقع پر کثیر تعداد میں مومنین وہ  مصلیان   مسجد نے  خوشی کا اظہار کیا اور ایمان فاؤنڈیشن نجفی ہاؤس کےٹرسٹیان کا شکریہ ادا کیا اور اس کی تعمیر  ایمان فاؤنڈیشن نجفی ہاؤس ممبئی کے مالی تعاون سے کی جائے گی۔

یہ مسجد زیر نگرانی نمائندہ نجفی ہاؤس ممبی مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام جمعہ رانچی تعمیر کی جائے گی اس موقع پر مندر جہ زیل حضرات نے شرکت کی:سید سبط حسن سید شہزاد حسین پٹنہ سید نوشاد علی سید افتخار محمد  سید حیدر حسن  سید صابر حسین  محمد عمران سید جعفر حسن  سرور سجاد کے علاوہ بھی مومنین نے اس سنگ بنیاد میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .