جمعرات 5 ستمبر 2024 - 15:07
دشمن یاد رکھے کہ ہنیہ کے قتل پر ایران کا ردعمل یقیناً شدید اور حیران کن ہو گا

حوزہ / ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے ایک کمانڈر نے کہا: اسرائیل کی طرف سے حماس کے سابق سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر تہران کا ردعمل "مختلف اور حیران کن" ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محسن چزاری نے کہا: ایران "مقررہ وقت پر" ہنیہ کے قتل کا جواب دے گا اور دشمن یاد رکھے کہ اس کا ردعمل "مختلف اور حیران کن" ہو گا۔

انہوں نے لبنان کی حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی رجیم کے خلاف "اربعین آپریشن" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ حملہ حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر فواد شکر کے قتل کے ردعمل میں کیا گیا، جبکہ ایران کا تباہ کن ردعمل یقیناً مختلف ہو گا۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ان کے ایک محافظ کے ساتھ شہید کر دیا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha