منگل 1 اپریل 2025 - 08:00
امت اسلامیہ کی فتح یقینی ہے

حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے متولی نے نماز عید سعید فطر کے خطبوں میں کہا: غزہ کے واقعات امت اسلامیہ کے لیے نہایت سخت ہیں اور غاصب صہیونی حکومت بچوں اور بیماروں کو اسپتالوں میں شہید کر رہی ہے، تاہم فتح امت اسلامیہ کا مقدر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں نماز عید سعید فطر کے خطبوں کے دوران کہا: ماہ مبارک رمضان میں حاصل ہونے والے سب سے بڑے معنوی سرمایہ میں سے ایک تقوائے الٰہی ہے جسے پورے سال محفوظ رکھنا چاہیے۔

امام جمعہ قم نے مزید کہا: ماہ مبارک رمضان میں انسان "ہم کر سکتے ہیں" کا عملی مظاہرہ کرتا ہے اور کھانے، پینے اور حرام امور سے اجتناب کرتا ہے جو دیگر مہینوں میں بھی ممکن ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے اس رکن نے کہا: انسان کو مالی امور جیسے خمس و زکوۃ پر توجہ دینی چاہیے اور جب تک دنیا میں ہے، ان فرائض کو ادا کرتا رہنا چاہئے۔

آیت اللہ سعیدی نے کہا: خداوند عالم نے عید سعید فطر کو روزہ داروں کے لیے اجر و انعام کا دن قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا: غزہ کے المناک واقعات امت اسلامیہ کے لیے بہت سنگین ہیں اور غاصب صہیونی حکومت بچوں اور بیماروں کو اسپتالوں میں شہید کر رہی ہے لیکن بلاشبہ فتح امت اسلامیہ کا مقدر ہو گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha