۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ و سینیٹر نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم عید کی خوشیاں مناتے ہوئے فلسطین کے مسلمانوں کے مصائب ضرور یاد کرے اور عید کے اجتماعات میں خصوصی طور پر اِن معصوم اور بے گناہوں کے حق میں دعا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم عید کی خوشیاں مناتے ہوئے فلسطین کے مسلمانوں کے مصائب ضرور یاد کرے اور عید کے اجتماعات میں خصوصی طور پر اِن معصوم اور بے گناہوں کے حق میں دعا کریں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عید کی خوشی منانا حکم رسول پاکﷺ ہے لیکن جب ہم مظلوم کشمیریوں بالخصوص فلسطینیوں پرکفار کے مظالم دیکھتے ہیں تو کلیجہ پھٹتا ہے۔ چونکہ اُمہ کے بیشتر حکمران صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں اِس لئے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنا خصوصی کرم فرمائے تاکہ یہ مظلوم آزاد فضائوں میں سانس لے سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .