۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حضرت آیة الله العظمیٰ حافظ بشیرنجفی

حوزه/ حضرت آیة الله العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی یورپ سے زیارت کو آئے مؤمنین کے وفد سے اپنے خطاب میں کہا کہ عالم ہجرت میں زندگی بسر کررہی میری مؤمن بیٹیوں کی مکمل اور صحیح اسلامی پردے کی پابندی عظیم ذمہ داری ہے اسکے ساتھ ساتھ انہیں چاہئے کہ اس مغربی ثقافت سے خود کو متاثر نہ ہونے دیں کہ جو فسق و فجور اور برائیوں میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیة الله العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کےعہدیداروں کے ساتھ یورپ سے زیارت کو آئے مؤمنین کے وفد سے اپنے خطاب میں کہا کہ عالم ہجرت میں زندگی بسر کررہی میری مؤمن بیٹیوں کی مکمل اور صحیح اسلامی پردے کی پابندی عظیم ذمہ داری ہے اسکے ساتھ ساتھ انہیں چاہئے کہ اس مغربی ثقافت سے خود کو متاثر نہ ہونے دیں کہ جو فسق و فجور اور برائیوں میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالم ہجرت میں ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ حقیقی اسلام کی صحیح تصویر وہاں پیش کرے اور اپنے اخلاق، اپنے سلوک اور اپنے رویے اور روز مرہ کی زندگی سے لوگوں کو حقیقی اسلام کی طرف دعوت دیں۔

مرجع عالی قدرنے اپنے خطاب میں کہا: مغرب ہمیشہ بچوں کو انکے والدین سے الگ رکھنے کی بھر پور کوشش کرتا ہے تاکہ وہ بچہ اپنے آباو اجداد اوراپنے دینی و مذہبی ثقافت کے برخلاف مغرب کی ثقافت سے متاثر ہو اور انکی ثقافت کا جزو بن جائےاسلئے عالم ہجرت میں زندگی بسر کر رہے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولادوں کا دل اپنے اچھے اخلاق اور پیار و محبت سے جیتیں تاکہ ان کا خاندان بکھرنے سے محفوظ رہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .