حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد سعید حکیم نے پاکستان سے آئے ہوئے پروفیسرز کے ساتھ ملاقات میں پاکستانی مسلمانوں کو پیار و محبت سے رہنے اور اختلافات اور لڑائی جھگڑے سے اجتناب کرنے کی تاکیدکی۔
آیت اللہ حکیم نے انہیں سیرت اہل بیت علیہم السلام کو صحیح طرح سمجھنے اور ان کے رستے پر چلنے کی تاکید کی.
انہوں نے آخر میں حدیث رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ((المؤمن للمؤمن كالبنيان يشدّ بعضه بعضًا)) بیان کی یعنی ’’مومن ایک دوسرے کے لئے ایک عمارت کے بنیاد اور اجزاء کی طرح ہیں جو ایک دوسرے کو مضبوط بناتے ہیں‘‘۔
آپ کا تبصرہ