حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت پر زیارت کے لئے نجف اشرف آنے والے مومنین نے آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات کی۔
آیت اللہ بشیر نجفی نے انہیں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی لخت جگر کے ایام شہادت اور زیارت عتبات مقدسہ سے درس حاصل کرنے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: مومنین کو متوجہ رہنا چاہیے کہ جو افراد واجبات پر عمل کرنے اور محرمات سے دوری اختیار کر نے میں کوتاہی کرتے ہیں وہ اہل بیت علیہم السلام کی شفاعت حاصل نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا: ہم سب کو اہل بیت علیہم السلام کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے(کہ جو خدا کی خوشنودی بھی ہے) کوشش کرنی چاہیے۔
آیت اللہ بشیر نجفی نے مزید کہا: حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا سب سے برتر، بلند تر اور پاکیزہ ترین نمونہ ہیں کہ جن کی ہم پیروی کر سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا: ہمارے اہل خانہ کو بھی حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے رستے پر چلنا چاہیے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے بھی آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات کی۔
آیت اللہ بشیر نجفی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عراق اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تجارت، اقتصاد اور مذہبی سیاحت میں باہمی تعاون پر زور دیا۔
اس ایام میں پاکستان کے نامور خطیب حجت الاسلام و المسلمین شهنشاه نقوی نے بھی آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات کی۔