۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ماموستا مصطفی شیرزادی

حوزه/ ایرانی اہل سنت عالم دین اور شہر مریوان کے امام جمعہ ماموستا مصطفی شیرزادی نے خاش زاہدان شاہراہ پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیستان و بلوچستان مین دہشت گردانہ حملہ دشمنوں کی ناکامی کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماموستا مصطفی شیرزادی نے جمعہ کے دن مریوان کے عوام سے خطاب کرتے ہوے کہا: دشمن سوچتا تہا کہ عوام کی شرکت اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگره کی مارچ میں کم ہوگی، لیکن جب عوام کی عظیم اجتماع کو دیکها، مأیوس ہوکر اس غیرانسانی جرم کا مرتکب ہوا۔

ایران کے شہر مریوان کے امام جمعہ نے کہا: ایسے مذموم اور غیر انسانی اقدامات نظام اسلامی کو کمزور کرنے اور ملک میں امن کو نقصان پهنچانے کے لئے ہے لیکن الله کے فضل سے ایران میں امن کی بهترین فضا قائم ہے۔

ایران کے اس اہل سنت عالم دین نے مزید کہا: ایران میں رہنے والے تمام لوگ ایک پرچم تلے ہیں اور چاہے شیعہ ہو یا سنی یا عیسائی و... سب ایرانی ہیں اور دشمنوں کے سامنے اپنے وطن کی حفاظت اور دفاع کے لئے تیار ہیں اور وه انقلاب اسلامی کے اس 40سالہ بابرکت عرصہ میں اس بات کی ثبوت دے چکے ہیں۔

ماموستا مصطفی شیرزادی نے اس بات پر تاکید کی کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر دہشت گردانہ حملہ عوامی عزم و اراده کے سامنے دشمنوں کی ناکامی کی علامت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .