۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن ربانی بیرجندی

حوزہ/ حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے اس صوبے کے دینی طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ کی زندگی میں جو بھی فرصت ہے وہ آپ درس و بحث میں گزاریں اور دینی مدارس میں جو فرصت آپ کے اختیار میں ہے اس سے بھرپور استفادہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید حسن ربانی بیرجندی نے مشہد مقدس میں دینی مدارس کے طلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:  آسمان سے نازل ہونے والی نفیس ترین چیز توفیق اور زمین سے آسمان کی طرف جانے والی بہترین چیز اخلاص ہے یعنی جس قدر اخلاص زیادہ ہوگا اتنی ہی زیادہ توفیق بھی حاصل ہوگی۔

حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے مزید کہا: آپ سب طلاب فقہ آل محمد اور قرآن کریم پر پڑھ رہے ہیں۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: استاد کے نزدیک رہو اور جاہلوں کی محفل کی طرح ادھر ادھر نہ بیٹھو۔

حجة الاسلام والمسلمین ربانی بیرجندی نے کہا: حدیث، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ معصومین علیھم السلام کے کلام سے وجود میں آتی ہے اور ہمارا دل اس وقت مطمئن ہوتا ہے جب حدیث مکتوب صورت میں موجود ہو۔

انہوں نے کہا: طلاب کا اسلحہ کاغذ اور قلم ہے اور اگر کسی کی یادداشت بہت زیادہ قوی ہی کیوں نہ ہو وہ انتہائی مدھم تحریر کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتی۔

دینی علوم کے اس استاد نے صوبہ خراسان کے دینی مدارس کے طلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آپ کو اس زندگی میں جو بھی فرصت میسر آئے وہ آپ درس و بحث میں گزاریں اور دینی مدارس میں جو فرصت کے لمحات آپ کے پاس ہیں آپ ان سے مکمل استفادہ کریں۔

حجۃالاسلام ربانی بیرجندی نے طلاب کو مخاطب کرکے کہا: ہمیشہ اپنی نیت کی اصلاح کریں اور اپنی طالب علمی کے زمانے میں بھرپور محنت اور کوشش کریں۔

انہوں نے آخر میں کہا: آیت اللہ میلانی نے رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ایک حدیث نقل کی کہ حضرت نے فرمایا: ایک عالم جب خدا کے لیے درس پڑھے تو سب اس کی باتوں پر کان دھرتے ہیں لیکن جب وہ غیر خدا کے لیے درس پڑھے تو اسے دوسروں کی باتوں کو ماننا ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .