۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ہالینڈ میں واقع مسجد سنّت پر اسلام مخالف گروپ پگیدا کا حملہ

حوزہ/ ہالینڈ میں مسجد مخالف گروپ گی پگیدا سے وابستہ تین حملہ آوروں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے مسجد کے مین گیٹ پر اسلام اور نبی مکرم اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین پر مشتمل پوسٹر آویزاں کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ میں اسلام مخالف گروہ پگیدا سے وابستہ تین حملہ آوروں نے ایک مسجد پر حملہ کیا ہے۔ یہ مسجد مراکشی نژاد مسلمانوں سے وابستہ ہے۔

بانیان مسجد کا کہنا ہے کہ جرمنی کے اسلام مخالف پگیدا نامی گروہ سے وابستہ تین افراد نے مسجد سنّت کے مین گیٹ پر اسلام اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین پر مشتمل پوسٹرز اور تصاویر آویزاں کر کے اس مقدس مقام کی توہین کی ہے۔

مسجد سنّت کے متولی عبدالحمید طاہری نے اس حملے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: صبح کی نماز کے وقت ہم نے مسجد کے دروازے پر اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے توہین آمیز پوسٹرز اور تصاویر آویزاں دیکھیں اور اس واقعہ سے پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ مسجد اور اس کے اطراف میں نصب خفیہ کیمروں کے ذریعے معلوم ہوا کہ اسلام دشمن گروپ پگیدا سے وابستہ تین افراد نے مسجد پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس سے قبل بھی مسجد پر ہونے والے حملوں سے پولیس کو آگاہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود یہ حملے جاری ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .