۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ایران کے نامور خطیب کی رحلت پر آیت اللہ اعرافی کا تعزیتی پیغام

حوزہ / نامور خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین صالحی خوانساری کی رحلت پر ایران کے دینی مدارس کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرتضی صالحی خوانساری کی رحلت پر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اس تعزیتی پیغام  میں آیا ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون

جلیل القدر عالم دین اور نامور خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرتضی صالحی خوانساری رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر بہت دکھ ہوا۔

وہ ایک باعظمت عالم دین، ممتاز انقلابی اور مخلص شخص تھے۔ انہوں نے معارف اھلبیت کی ترویج میں موثر کردار ادا کیا۔ وہ اپنی دلنشین آواز میں دعا و مناجات اور خطابت کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو جذب کرتے تھے۔

ترویج دین اور اہل ایمان کی خدمت میں اس عالم با عمل کی ثقافتی اور اجتماعی سرگرمیوں کو قم اور خوانسار کے لوگ کبھی بھول نہیں پائیں گے۔

میں اس عالم دین کی رحلت پر ان کے خاندان، عقیدت مندوں اور ان کے فرزندان کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ پروردگار عالم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

علی رضا اعرافی

سرپرست مدارس علمیہ ایران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .