۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت اللہ اعرافی کا صوبہ گلستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ

حوزہ / اسلامی جمہوریہ ایران کے دینی مدارس کے سرپرست اعلی نے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران شہر شادگان کے دیہی علاقے "حدبہ" گئے جہاں پر انہوں نے سیلاب سے متاثرین کی مدد کرنے والوں کے ساتھ وقت گزارا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دینی مدارس کے سرپرست اعلیٰ آیت اللہ اعرافی نے گذشتہ روز صوبہ خوزستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران شہر شادگان کی دیہی آبادی "حدبہ" گئے جہاں پر انہوں نے سیلاب سے متاثرین کی امداد کرنے والی "الرٹ فورسز" کے ساتھ کچھ وقت گذارا۔

انہوں نے سیلاب سے متاثر ہونے والے اس دیہات کی موجودہ صورتحال کے متعلق "طلاب اور الرٹ فورسز" سے گفتگو کی۔

انہوں نے الرٹ فورسزکی سیلاب سے متاثرین کے لیے انجام دی گئی بے مثال خدمات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں فخر کرتا ہوں کہ ایسے افراد کے درمیان ہوں جو اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کرتے۔

الرٹ فورسز کے اراکین نے بھی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات کو ان کے لئے نئے ولولے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا: ہماری طرف ان کی توجہ نے ہمیں خوشحال کردیا ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .