۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سری لنکا دارالحکومت کے قریبی علاقے میں مسجد پر حملہ، کرفیو نافذ

حوزه/ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے قریبی علاقے چیلاؤ میں واقع مسجد پر مشتعل ہجوم نے حملہ کردیا جس کے بعد پولیس نے ایک مرتبہ پھر کرفیو نافذ کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے قریبی علاقے چیلاؤ میں واقع مسجد پر مشتعل ہجوم نے حملہ کردیا جس کے بعد پولیس نے ایک مرتبہ پھر کرفیو نافذ کردیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت کولمبو کے شمال سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع رہائشی علاقے چیلاؤ میں مشتعل ہجوم نے مسجد پر حملہ کیا اور مسلمانوں کے کاروباری مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔

کیتولک اکثریتی علاقے چیلاؤ میں کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک رہائشی نے غلط فہمی کے باعث فیس بک پوسٹ کو مسیحی افراد خلاف خطرہ سمجھا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ تبصرہ کرنے والے مسلمان شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کرفیو آج ( پیر کی) صبح ہٹایا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں تک کشیدگی پھیلنے سے روکنے کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں پیش آئی جب کیتھولک عبادت گاہوں نے 21 اپریل کو 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلز میں ہونے والے دھماکوں میں 258 افراد کی ہلاکت کے بعد اتوار کو عوامی اجتماع کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔

حملوں کا الزام مقامی تنظیم پر عائد کیا گیا تھا جس نے داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی سے الحاق قائم کیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .