حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرینگر میں کیبل نیٹ ورک پر اسلامی چینلوں کو بند کرنے پر شہریوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ نجی کیبل نیٹ ورک کے منتظمین نے گزشتہ کئی دنوں سے اسلامی چینلوں کو بند کیا ہے،جس کی وجہ سے انہیں ماہ مقدس میں اسلامی پروگراموں تک رسائی کا سلسلہ رک گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اچانک اور غیر متوقع طور پر ان چینلوں کو منقطع کیا گیا۔
محمد شریف نامی ایک شہری نے بتایا کہ اگرچہ کیبل مالکان فیس کی رقم برابر وصول کرتے ہیں،تاہم یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ آخر کار اسلامی چینلوں کو کیوں روکا گیا۔ایک اور شہری الطاف احمد ساکن پادشاہی باغ کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن پر ان چینلوں کو بند کرنے کے فیصلے سے وہ حیران ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ موبائل فونوں پر چلنے والے ٹیلی ویژن پر سرحد کے اس پار کی نیوز چنلیں بھی چلتی ہیں تو اسلامی چینلوں کو کیبل پر روکنے کا مطلب کیا ہے۔ا
انکا کہنا تھا کہ جب مہینہ کے آخر میں کیبل آپریٹروں کو فیس وصول کرنا ہوتا ہے تو وہ کچھ دنوں کیلئے ان چینلوں کو چھور دیتے ہیں،تاہم فیس وصول کرنے کے بعد پھر سے یہ چنلیں غائب ہوتی ہے۔سٹیزنز فورم نے بھی کیبل پر اسلامی چینلوں کو بند کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کیبل منتظمین مسلمانوں کی دل آزاری کی وجہ بن رہے ہیں۔انہوں نے فوری طور پر کیبل نیٹ ورک پر ان چینلوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔