۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سیکرٹری جنرل ‎ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور

حوزہ/محترمہ حنا تقوی نے نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت اور علم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس امت کی عظیم ہستی اور فکری و علمی نہضت کے علمبردار ہیں ۔یہ آپ ہی کے علوم کا فیض تھا جو مسالک اسلامیہ کے اماموں نے آپ کے در سے شریعت و فقہ اور دیگر علوم کسب کیے اور اپنے مسلک کے امام ٹھرے۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے ہربنسپورہ کے مقام پر نیا یونٹ قائم کیا گیا۔محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرلایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاہور نے نئے یونٹ کے کابینہ  ممبران سے حلف لیا۔اس موقع پر محترمہ رباب ضلعی مسئول ورکنگ ویمن ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور بھی ان کے ہمراموجود تھیں۔

خواتین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت اور علم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس امت کی عظیم ہستی اور فکری و علمی نہضت کے علمبردار ہیں ۔یہ آپ ہی کے علوم کا فیض تھا جو مسالک اسلامیہ کے اماموں نے آپ کے در سے شریعت و فقہ اور دیگر علوم کسب کیے  اور اپنے مسلک کے امام ٹھرے۔

انھوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ اور بالخصوص ملت تشیع کے مابین اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آپ کا کہنا تھا جس طرح آل سعود کے ظلم اور مرتجی قریری کی سزائے موت کے خلاف احتجاج رنگ لایا ہے اسی طرح متحد ہو کر ملت اسلامیہ ظلم و استعمار کی بنیادیں ہلا سکتی ہےعصر حاضر میں گمراہی سے نجات کے لئے آئمہ کرام علیھم السلام  کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .