۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
جنرل سیکرٹری مجلس علماء ہندوستان

حوزہ/حجت الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی نے ہندوستان میں رونما مآب لنچنگ کے تشویشناک واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات جرم کی بدترین مثالیں ہیں اور مآب لنچنگ کے یہ واقعات انکائونٹر کا نیا روپ ہے ۔پہلے سرکار انکائونٹر کراتی تھی لیکن اب عوام کو فیصلہ سنانے کا اختیار سونپ دیا گیاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی نے ہندوستان میں رونما  مآب لنچنگ کے تشویشناک واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات جرم کی بدترین مثالیں ہیں اور مآب لنچنگ کے یہ واقعات انکائونٹر کا نیا روپ ہے ۔پہلے سرکار انکائونٹر کراتی تھی لیکن اب عوام کو فیصلہ سنانے کا اختیار سونپ دیا گیاہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسےواقعات ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ ہیں جن پر سخت کاروائی ہونی چاہئے ۔مولانامزید کہاکہ ایسے واقعات کے پیچھے کچھ ’’ چھٹ بھیا‘‘ قسم کے نیتاہیں جن پر حکومت قانونی لگام کسے ورنہ اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے ۔اس طرح کے واقعات اسی وقت رو نما ہوتے ہیں جب قانون ڈھیلا رویہ اختیارکرتاہے اگر مجرموں کے خلاف فوری طورپر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی تو ایسے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانا آسان ہوگا ۔

جنرل سیکرٹری مجلس علماء ہندوستان نے تبریز انصاری سمیت ملک کے دیگر مقامات پر پیش آنے والے مآب لنچنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں اور مرکزی حکومت سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .