شکوک و شبہات کے جوابات
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نماز کو باطل کرنے والے شک کی صورت میں نمازی کی ذمہ داری
حوزہ؍ احتیاط واجب کی بناپر فوراً نماز کو نہ توڑے بلکہ تھوڑا سوچے یہاں تک کہ اس کا شک قائم رہے (یعنی کسی ایک جانب یقین یا گمان حاصل نہ ہو) پھر اس کے بعد نماز کو توڑنے میں کوئی حرج نہیں۔
-
شبہات کے جوابات:
ایڈیسن نے بجلی ایجاد کر کے ایک بڑی خدمت کی ہے اور کروڑوں انسان اس سے بہرہ مند ہو رہے ہیں، لیکن ایک روحانی جو ایک کونے میں بیٹھ کر قرآن پڑھتا ہے یا فقہ، فلسفہ یا تفسیر کا درس دیتا ہے، اس کا معاشرہ کے لیے کیا فائدہ ہے؟
حوزہ؍ہمارے اعتقاد کے مطابق روحانیت، یونیورسٹی کے پروفیسروں، معلموں اور علوم انسانی کے اساتید کا کام ، ان خدمات سے کئی گنا برتر ہے، جن کا صرف مادی استفادہ ہوتا ہے {اگرچہ ان کا کام بھی قابل قدر ہے}، کیونکہ انسان کی روحانی، نفسیاتی اور معنوی ضرورتیں اس کی مادی ضرورتوں پر مقدم ہیں۔
-
شبہات کے جوابات:
کیا اہل سنت میں سے کچھ امام صادقؑ کے استاد تھے؟
حوزہ؍جس کیفیت سے یہ چیز پیش کی گئی ہے ایسا ہرگز نیہں ہے ؛ کیونکہ ائمہ معصومین علیہم السلام تمام علوم کے مالک ہوتے ہیں اور انھیں کسی علم کی ضرورت نھیں مثلا حدیث انہوں نے دوسروں سے حاصل نہیں کیا بلکہ بعض اہل سنت براہ راست یا با واسطہ ان کے شاگرد رہے ہیں جیسے امام ابوحنفیہ و مالک بن انس۔
-
شبہات کے جوابات:
نصیریوں کے اعتقادی اصول کیا ہیں؟ شیعہ امامیہ کے بارے میں ان کا نظریہ کیا ہے؟ اس مکتب فکر کےپیروں کے بارے میں شیعوں کا نظریہ کیا ہے؟
حوزہ؍اسلامی فرقوں میں سے ایک فرقہ، جو آج کل شام اور بعض دوسرے اسلامی ممالک میں پایا جاتا ہے، وہ نصیری یا علوی فرقہ ہے- ایران میں علویوں کے بارے میں کوئی خاص تحقیق نہیں کی گئی ہے اور عام طور پر ان کے بارے میں وہی منفی نظریہ پایا جاتا ہے جو " ملل و نحل" لکھنے والوں نے پیش کیا ہے-
-
شبہات کے جوابات:
کیا نذر کرنے سے تقدیر بدل سکتی ہے؟
حوزہ؍قضا ئے الہی دوقسم کی ھوتی ہے، ایک حتمی تقدریر الہی ہے، جو لوح محفوظ سے متعلق ہے اور دوسری لوح محو و اثبات سے متعلق ہے۔ لوح محو و اثبات والی تقدیر الہی قابل تغییر ہے، یعنی اس پر لکھی گئی قضاء و قدر تبدیل ھونے کی قابلیت رکھتی ہے۔
-
شبہات کے جوابات:
قرآن اس سے پہلے والی آسمانی کتابوں میں بھی موجود ہے، کیا یہ ممکن ہے؟
حوزہ؍سورہ شعراء کی آیت نمبر ١۹، ١۹۵ اور ١۹٦ میں آیا ہے کہ: یہ﴿قرآن﴾ وحی ہے، خداوند متعال کی طرف سے، عربی میں اور یہ﴿قرآن﴾ اس سے پہلے والے پیغمبروں کی ﴿آسمانی﴾ کتابوب میں بھی موجود ہے۔” اب جبکہ انجیل اور توریت عبری اور یونانی زبانوں میں لکھی گئی ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک عربی کتاب ان غیر عربی کتابوں میں موجود ہو؟
-
شبہات کے جوابات:
اولیائے الہی کی زندگی میں درد و رنج کا فلسفہ کیا ہے؟
حوزہ؍اولیائے الہی کی زندگی میں رنج و درد کے فلسفہ کے بارے میں ایک اور نکتہ قابل توجہ ہے کہ وہ دوسروں کے لئے نمونہ عمل ہیں اوران کا نمونہ عمل ہونا اسی صورت میں مکمل اور متحقق ہوسکتا ہے جب وہ ہرجہت سے سرمشق ہوں، اگر وہ درد و رنج سے دوچار نہ ہوں تو وہ ان افراد کے لئے کیسے نمونہ عمل ہوسکتے ہیں، جو رنج و مصیبت میں مبتلا ہوں۔
-
شبہات کے جوابات:
کیا جس کا رابطہ خدا سے زیادہ ہو وہ زیادہ بلا و مصیبت سے دوچار ہوتا ہے؟
حوزہ؍جو کمال کے بلند درجہ پر پہنچتا ہے، اسے سخت تر امتحان کے لئے تیار رہنا چاہئے نہ عذاب اور شدید مصیبت کے لئے پس خدا پر توکل کرکے اور اس سے مدد طلب کرکے ترقی اور کمال کی راہ پر گامزن ہو کر کمال تک پہنچنے کی کوشش کیجئے۔
-
شبہات کے جوابات:
کیا یہ روایت صحیح ہے کہ فلسفہ و عرفان جیسے علوم کو حاصل کرنا جائز نہیں ہے؟
حوزہ؍"ہم اہل بیت کے علاوہ کسی اور طریقہ سے معرفت (علم و دانش) کو سیکھنا، کسب کرنا، ہمارا انکار کرنے کی مساوی ہے۔"( صحیفہ مہدی ص، 334، ح 10)۔ سوال یہ ہے کہ اس حدیث کے مطابق کیا فلسفہ و عرفان جیسے علوم کو حاصل کرنا اور ان میں مشغول ہونا، اہل بیت(ع) کا انکار کرنے کے مساوی ہے؟ کیونکہ یہ علوم باہر سے اسلام میں داخل ہوئے ہیں اور ان کا اہل بیت(ع) کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے؟
-
شبہات کے جوابات:
نفس، روح، جان، عقل اور ذہن و فطرت کے درمیان کیسا رابطہ ہے؟
حوزہ؍کبھی ان الفاظ کا مراد ایک ہی چیز ہےاور تمام اشارے ایک حقیقت کی طرف ہیں یعنی وہی وجود اور انسان کی حقیقت، کبھی ان سے مختلف معنی ارادہ کئے جاتے ہیں اور ان الفاظ میں سے ہر ایک، نفس کے مختلف مراتب و مقامات کی طرف اشارہ ہیں۔
-
حوزہ علمیہ کے استاد:
کیا مامون شیعہ تھا؟ آیا امام رضا (ع) انگور میں موجود زہر سے واقف تھے؟
حوزہ / حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: حقیقت میں جو سوال پوچھا جانا چاہئے وہ یہ ہے کہ آیا مامون شیعہ اعتقادی تھا یا شیعہ سیاسی؟۔ جو شخص امام علیہ السلام کو قتل کرتا ہے اس کا یہ مذموم عمل خود اس چیز کی بہترین دلیل ہے کہ وہ شیعہ نہیں تھا البتہ پوری تاریخ میں اس قسم کے شیعہ موجود رہے ہیں خواہ وہ ماضی میں ہوں یا آج کے دور میں جیسے "شیعہ انگلیسی" (رہبر معظم کا منافق شیعوں کو دیا گیا خطاب) ہیں۔