حوزہ/ حجت الاسلام تقی عباس رضوی نے بیان کیا : شب قدر کی اہمیت و عظمت کو سمجھنے کے لئے یہی کافی ہے کہ خداوندعالم نے اسکی فضیلت کو بتانے کے لئے مستقل طور پر ایک مکمل سورہ الگ سے نازل کیا ہے ۔
حوزہ/ مدیر قرآن و عترت فاؤنڈیشن نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں تین سو ساٹھ یا تین سو پینسٹھ روز ہوتے ہیں لیکن ان تمام ایام میں جو فضیلت شب قدر کو حاصل ہے وہ کسی بھی شب کو حاصل نہیں۔