۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید کلب جواد نقوی

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین سید کلب جواد نقوی نےمسلمانوں کے خلاف وہابیوں کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: وہابیوں کے تمام اخراجات سعودی برداشت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علماء ہندوستان کونسل کے سربراہ اور شہر لکھنؤ کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید کلب جواد نقوی نے آیت اللہ علوی گرگانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس وقت ہندوستان کی صورتحال مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: شدت پسندوں اور وہابیوں نے مشکلات ایجاد کر رکھی ہیں اور یہ وہابی شیعیان اہلبیتؑ کے خلاف بہت مضبوط اور منظم انداز میں کام کر رہے ہیں۔

علماء ہندوستان کونسل کے سربراہ اور شہر لکھنؤ کے امام جمعہ نے کہا: ۲۰ سال قبل اس علاقے میں وہابیوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے محرم اور عاشورا کے جلوسوں پر پابندی تھی اور جب عاشورا کے دن ہم ماتمی جلوس نکالتے تھے تو ہمیں گرفتار کر کے زندان میں ڈال دیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا: ۲۰ سالوں کے بعد جب وہابیوں نے دیکھا کہ انہیں زندان میں ڈالنے اور شکنجے دینے کا کوئی فائدہ نہیں تو وہ اس پابندی کو ہٹانے پر مجبور ہوئے۔

حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے مسلمانوں کے خلاف وہابیوں کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر کوئی شخص مسلمان ہو جاتا ہے تو اس پر دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے سے منصرف ہو جائے۔

انہوں نے کہا: شیعیت کے خلاف وہابیت کا پروپیگنڈہ بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہندوستان میں شیعہ دینی مدارس بہت کم ہیں جبکہ ہندوستان کے صرف ایک صوبے میں اہلسنت کے ۱۹ہزار مدرسے ہیں اور ہندوستان میں اہلسنت کے طلاب کی تعداد ۲۰ لاکھ ہے لیکن شیعہ کے صرف ۵۰ دینی مدرسے ہیں اور دینی طلاب کی تعداد بھی صرف ۲۲ ہزار ہے۔

ہندوستان کے شہر لکھنؤ کے امام جمعہ نے کہا: وہابیوں کے تمام اخراجات سعودی دیتے ہیں اور حتی خود امام کعبہ بھی متعدد بار ہندوستان کا سفر کر چکے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .