حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مرکز اسلامی انگلستان میں انگلینڈ کے علماء، ائمہ جماعت اور مبلغین کا اجتماع منعقد ہوا۔
آیت الله العظمی سید علی سیستانی کے نمائندہ اور مرکز امام علیؑ لندن کے رہنما حجت الاسلام و المسلمین کشمیری نے اس کانفرنس میں مبلغین، علماء اور ائمہ جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: دور حاضر میں آپ پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ آج کے دور میں مکتب ضالہ و دین سے گمراہ افراد نے اسلام کے خلاف کمر کس لی ہے اور اپنی مذموم فعالیتوں کے ذریعہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اسلام مخالف افکار پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: ہمارا اور آپ سب کا فرض ہے کہ ان شبہات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور علمی اور دقیق روش کو اپناتے ہوئے قرآن و سنت سے استدلال کے ساتھ اور ائمہ معصومینؑ کے مناظروں سے استفادہ کرتے ہوئے ان کا جواب دیں۔
آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے کہا: ماہ محرم میں مبلغین کے لئے بہترین منابع میں سے ایک امام حسینؑ کے فرمودات ہیں بالخصوص امامؑ کا مدینہ میں وہ خطاب جس میں فرمایا تھا کہ "میں کسی سرکشی ، قدرت طلبی اور ظلم و فساد کے لئے قیام نہیں کر رہا ہوں۔۔" امامؑ اور ان کی تحریک کے مقصد کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے اس خطبہ کو عاشورا کے دن بیان کرنا چاہئے۔
مرکز امام علیؑ لندن کے رہنما نے کہا: ان منابع میں سےایک مشرق و مغرب میں موجود علماء کی امام حسینؑ کے بارے میں وہ تألیفات ہیں جن میں مقصد حسینؑ کو بیان کیا گیا ہے اور اسی طرح آیت الله العظمی سید علی سیستانی کی تبلیغ کے بارے میں وہ ارشادات ہیں کہ جن کی طرف مبلغین کرام کو توجہ دینی چاہئے۔
آپ کا تبصرہ