۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
لبنانی اہلسنت عالم دین

حوزہ نیوز / لبنان کے اہلسنت عالم دین شیخ صہیب حبلی نے واقعه کربلا کو حق اور باطل کا معرکہ قرار دیا جس مین امام حسینؑ نے باطل کے خلاف انقلاب کی قیادت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے نامور اہلسنت عالم دین شیخ صہیب حبلی نے عزاداری امام حسینؑ کے ایک پروگرام میں کہا: امام حسینؑ نے باطل کے خلاف انقلاب کی قیادت کی۔
انہوں نے کہا: یہ قیام دوقبیلوں کی جنگ نہیں تھی(جیسا کہ بعض لوگ اس قیام کو دو قبیلوں کی جنگ قرار دینے کی کوشش کرتے ہیں)  بلکہ امام حسینؑ کا قیام  اپنے نانا کی امت کی اصلاح کے لئے تھا۔آپؑ کسی منصب اور حکومت کی تلاش میں ہرگز نہیں تھے۔
انہوں نے مزید کہا: امام حسینؑ نے کتاب خدا اور سنت رسول اکرمﷺ پر عمل کیا۔آپؑ نے قرآن کریم کی ترویج کی اور انتہائی صداقت کے ساتھ عمل کیا۔آپؑ نے ایمان کامل اور پختہ عزم کے ساتھ شہادت کی راہ میں قدم رکھا۔
شیخ حبلی نے کہا: امام حسینؑ نے قبول نہیں کیا کہ وہ خود جنگ کا آغاز کریں اور فرمایا کہ میں نہیں چاہتا کہ جنگ کا آغاز کروں۔
اہلسنت کے اس عالم دین نے کہا: امام حسینؑ نے اپنے عہد و پیمان پر عمل کیااور کوفیوں کی دعوت پر کوفہ کی طرف روانہ ہوئے اور وعظ و نصیحت کو اپنا شعار بنائے رکھا۔
انہوں نے کہا: ان کے اہلبیتؑ اور ان کے اصحاب کی جاں فشانیوں کی برکت سے اسلام مٹنے سے محفوظ رہا۔
شیخ حبلی نے کہا: اسلام کی حفاظت اور معاشرے میں اس کی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے ذریعے امام حسینؑ کی میراث کا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: دین اسلام عقائد، اخلاق، احکام اور آداب و سنن کا مجموعہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .