۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
الہ آباد

حوزه/ بھارتی ریاست اتر پردیش کےوزیراعلیٰ یوگی ادیتا ناتھ نے بھارت کے تاریخی شہر’ الہ آباد ‘کا نام تبدیل کرنے کاا علان کردیا ہے ۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادیتا ناتھ نے کہا ’الہ آباد کا نام تبدیل کرکے’ پرایاگرج‘رکھنا چاہتے ہیں۔

ریاست یوپی کے وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ اگر اتفاق رائے ہوگیا تو جلد ہی نیا نام رکھ دیا جائےگا ،جس سے ایک مثبت پیغام پہنچے گا ۔

 سخت گیر اور انتہاپسند ہندو رہنما اور اسلام مخالف نظریات رکھنے والے اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے پہلے بہی کہا تھا کہ وہ اسلامی ناموں والی جگہوں کے نام بدلنے کے حق میں ہیں اور اسلام نگر کو ایشور نگر جبکہ ہمایوں نگر کو ہنومان نگر بنانے کے حق میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی ادیتا ناتھ الہ آباد شہر کے نام میں تبدیلی کنبھ میلے سے پہلے کرنا چاہتے ہیں جو رواں سال 30نومبر سے شروع ہوگاجس کا افتتاح بھارتی وزیر نریندر مودی کریں گے۔

بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے یوپی کے وزیراعلیٰ کے بیان پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہےکہ تہذیبی اور تاریخی لحاظ سے مشہور شہر’الہ آباد‘ کا نام بدلنے سے ان کی پہچان متاثر ہوگی جس کا اثر تعلیمی ،معاشی و دیگر سرگرمیوں پر گہر ااثر پڑے گا۔

کنبھ میلہ تین دریاؤں گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر ہوتا ہے اور سرسوتی ایک تصوارتی دریا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس سنگم پر گنگا اور جمنا کے ساتھ ملتا ہے۔

ہندوؤں کا ایمان ہے کہ ان دریاؤں کے سنگم پر نہانے سے ان کے گناہ دھُل جاتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ دیوتاؤں اور بدی کی قوتوں کے درمیان آسمانوں میں مقدس پانی کے ایک برتن کے لیے لڑائی ہوئی تھی اور الہ آباد ان چار شہروں میں سے ایک ہے جہاں اس لڑائی کے دوران برتن میں سے مقدس پانی کے قطرے گرے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .