۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حجت‌ الاسلام‌ والمسلمین شجاعی راد

حوزہ/ ایرانی مذہبی اسکالر حجت‌ الاسلام‌ والمسلمین شجاعی راد نے کہا کہ خطی نسخوں میں بہت سی کتابیں ہیں جن کی مصنفین اہل علم کے درمیان مشہور نہیں ہیں، اور یہ شیعہ علماء گمنام رہ گئے ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مذہبی اسکالر حجت ‌الاسلام‌ والمسلمین شجاعی راد نے کہا کہ خطی نسخوں میں بہت سی کتابیں ہیں جن کی مصنفین اہل علم کے درمیان مشہور نہیں ہیں، اور یہ شیعہ علماء گمنام رہ گئے ہیں. کتاب "موسوعه مولفی الامامیه" شیعہ میراث کی حفاظت کر سکتی ہے اور شیعہ گمنام علماء کو متعارف کرا سکتی ہے.

حجت ‌الاسلام‌ والمسلمین شجاعی راد نے سیره امام رضا(ع) کانفرنس کی دوسری نشست میں ایران میں مذہب اہل بیت(ع) کے تبلیغ میں رضوی سادات کے کردار کی طرف اشاره کرتے ہوے کہا کہ تحقیقات کے مطابق، کتاب "موسوعه مولفی الامامیه"  میں سے ہم نے شیعہ ثقافت میں رضوی سادات کی کردار پر 300 صفحات نکالا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ابهی تک کتاب "موسوعه مولفی الامامیه" کے 19 جلدوں کو شائع کیا گیا ہے اور امید ہے کہ 50جلد یا اس سے زیاده بهی شائع ہوجائے.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .