۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
بنگلہ دیش میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں تصادم

حوزه/ بنگلہ دیش میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کے دوران دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک جبکہ 200 کے قریب لوگ زخمی ہو گئے.

یہ لڑائی تورنگ دریا کے کنارے واقع بسوا اجتماع گاہ پر تسلط جمانے کے لیے دو گروپوں میں‌ برپا ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں تبلیغی جماعت کا اجتماع جاری تھا کہ اچانک وہاں دو مخالف گروہوں میں جھگڑا شروع ہو گیا.نامناسب بیان بازی سے شروع ہونے والا یہ جھگڑا شدید تصادم میں بدل گیا جبکہ دونوں گروہوں کے شرکا نے مخالفین کو بدترین طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا.

تبلیغی جماعت کے اجتماع کے دوران دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 200 کے لگ بھگ لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں. 50 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے.

دوسری جانب بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے الیکشن کے انعقاد تک ملک میں‌کسی بھی قسم کے مذہبی و تبلیغی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .